Life Quotes in Urdu - Zindagi Quotes

زندگی کو سمجھنا ہے تو پیچھے دیکھو، اور زندگی کو جینا ہے تو آگے دیکھو۔
Zindagi ko samjhna hai to peeche dekho, or zindagi ko jeena hai to aage dekho.
آپکی زندگی میں صرف ایک ہی شخص ہے جو آپکی زندگی بدل سکتا ہے اور وہ آپ خود ہیں۔
Aap ki zindagi mein sirf aik hi shakhs hai jo aap ki zindagi badal sakta hai or wo aap khud hein.
ہم زندگی میں ضرور کامیاب ہو سکتے ہیں اگر ہم صرف ان نصیحتوں پر عمل کر لیں جو ہم دوسروں کو دیتے ہیں۔
زندگی میں بس ایک ہی سبق ملا، جن کو ہم جتنا خاص کرتے گئے، ان کے لیے اتنے ہی عام ہوتے گئے۔
Life Quotes in Urdu Video
Life Quotes in Urdu With Images

اگر لوگ آپ سے دوری اختیار کر رہے ہیں تو انہیں کرنے دیجئے کیونکہ آپکی تقدیر، قسمت اور زندگی کی ڈورکسی کے چھوڑ جانے کی محتاج نہیں۔
Agar log aap se doori ikhtiar ker rahe hon to inhein kerne dijiey kyun-ke aap ki taqdeer, qismat or zindagi ki dor kisi ke chor jane ki mohtj nahi.
اگر زندگی میں خوش رہنا چاہتے ہو تو یہ بات جان لو کہ تمہارے رونے سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

* Zindagi tub behtar hoti hy jub aap khush hote hein lekin zindagi tub behtreen hoti hy jub aap ki waja se koi doosra khush hota hy.



* Agar hum apni guzishta zindagi pr nazar dalein to humein pta lge ga ke is mein behtreen or sunhere moqhe kasrat se aye jin ko hum ne kho dia.



* Jub logon ko ye pta chalta hy ke zindagi kya cheez hy to ye aadhi se zyada kharach ho chuki hoti hy.



* Kya tumein zindagi se mohabat hy, agar hy to zindagi ko barbad na kro kyun-ke isi ka naam zindagi hy.



* Waqat zindagi ka tana bana hy agar bachpan ki bagh dorh mein ise torh dalo ge to phir umar bhar is ko na jorh sako ge.



* Umeed zindagi ka langar hy, is ka sahara chorh dene se insani kashti gehre pani mein dhoob jati hy.



* Jub zindagi ko apne dil ke geet sunane ke liye gaane wala nai milta to wo apne dili jazbat ke izhar ke liye falsfi paida kr deti hy.



* Sabar zindagi ke maqsad ke darwaze kholta hy kyun-ke sabar ke siwa is darwaze ki koi chabi nai.



* Zindagi ka aik maqsad bna lijye phir apni sari quat is ke hasool pr lga dijie aap yaqeenan kamyab hon ge.



* Zindagi ki dorh mein doosron se aage nikalne ke liye tez chalna hi zaroori nai bulke hr rukawat ke bawjood chalte rehna or musalsal chalte rehna zaroori hota hy.



* Apni zindagi mein hr kisi ko aehmiat do jo acha ho ga wo khushi de ga or jo bura ho ga wao sabaq de ga.



* Zindagi ko badlne mein waqat nai lagta lekin waqat badlne mein zindagi lug jati hy.



* Zindagi mein do qisam ke logon se door rehna, aik masroof or doosra maghroor kyun ke masroof apni marzi se baat krte hein or maghroor apne matlab ke liye yaad krte hein.



* Zindagi ustad se zyada sakht hoti hy, ustad sabaq de kr imtehan leta hy or zindagi imtehan le kr sabaq deti hy.



* Waqat sub ko milta hy zindagi badlne ke liye lekin zindagi dobara nai milti waqat badlne ke liye.



* Wo ilm bekar hy jo insan ko kaam krna to sikha de lekin zindagi guzarne ka saliqa na sikhae.



* Zindagi guzarne ke do tariqe hein, jo ho raha hy hone do, bardasht kro, ya phir zimadari uthao ise badlne ki.



* Ba'az log apni ibtadai umar zindagi ke akhri hise ko na-khushgawar bnane mein surf kr dete hein.



* Kuch logon ke liye masroof zindagi se time nikalna parta hy or kuch logon ko dil se nikalne ke liye zindagi ko masroof krna parta hy.


Life Quotes in Urdu Text
خوشیوں کا تعلق آپکے حالات سے نہیں بلکہ زندگی کے متعلق آپ کے رویے سے ہے۔
زندگی میں کسی دکھ پر آنسو نہ بہائو بلکہ یہ سوچو کہ تم وہ خوش نصیب ہو جس کو اللہ تعالیٰ نے آزمائش کے قابل سمجھا۔
آپ اپنی زندگی سے بھلے خوش نہ ہوں پر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو آپ جیسی زندگی گزارنے کے لیے ترستے ہیں۔
زندگی کا سادہ سا اصول بنا لو، کسی کی مدد کر سکتے ہو تو کر دو اور بدلہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دو۔ اس زیادہ منافع بخش کاروبار کوئی نہیں۔
کیا تمھیں زندگی سے محبت ہے؟ اگر ہے تو اسے برباد نہ کرو کیونکہ اسی کا نام زندگی ہے۔
زندگی مسلسل امتحان کا نام ہے یہاں دس بار گرنے کے بعد گیارھویں بار اٹھ جانے کا نام کامیابی ہے۔
وہ علم بیکار ہے جو انسان کو کام کرنا تو سکھا دے لیکن زندگی گزارنے کا سلیقہ نہ سکھائے۔
زندگی کو بدلنے میں وقت نہیں لگتا لیکن وقت کو بدلنے میں زندگی لگ جاتی ہے۔
اگر زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہو تو اپنی زندگی سے اگر مگر نکال دو۔
زندگی میں سب کچھ کسی وجہ سے ہوتا ہے۔۔۔ غلط ہوتا ہے تاکہ ہم صحیح کی قیمت جان سکیں، لوگ بدلتے ہیں تاکہ ان کے اصلی چہرے پہچان سکیں۔
وقت سب کو ملتا ہے زندگی بدلنے کے لیے لیکن زندگی دوبارہ نہیں ملتی وقت بدلنے کے لیے۔
جب زندگی کو اپنے دل کے گیت سنانے کے لیے گانے والا نہیں ملتا تو وہ اپنے دلی جزبات کے اظہار کے لیے فلسفی پیدا کر دیتی ہے۔ خلیل جبران
درخت اپنا پھل خود نہیں کھاتے، دریا اپنا انی خود نہیں پیتے، پتہ ہے کیوں؟ کیونکہ دوسروں کے لیے جینا ہی اصل زندگی ہے۔
زندگی جب بھی رلائے تو سمجھ جانا گناہ معاف ہو گئے، زندگی جب ہنسائے تو سمجھ جانا دعا قبول ہو گئی۔
زندگی استاد سے زیادہ سخت ہوتی ہے، استاد سبق دے کر امتحان لیتا ہے اور زندگی امتحان لیکر سبق دیتی ہے۔
بنا کتابوں کے جو علم سیکھا جائے اسے زندگی کہتے ہیں۔
زندگی کسی کی بھی آسان نہیں ہوتی زندگی کو آسان بنایا جاتا ہے۔ پیار سے، خلوص سے اور برداشت سے۔
خوصورت زندگی کا راز، دعا کی جائے، دعا دی جائے، دعا لی جائے۔
زندگی میں کسی ایسے شخص کا ہونا ضروری ہے، جس کو کچھ بھی بتانے کے لیے لفظوں کی ضرورت نہ پڑے۔
زندگی میں ملتا تو بہت کچھ ہے لیکن ہم حساب اسی کا رکھتے ہیں جو نہ مل سکا۔
اگر آپ زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو پہلے ناکامیوں کا استقبال کرنے کا حوصلہ پیدا کریں۔
جب زندگی قابلِ بھروسہ نہیں تو زندگی میں آنیوالے لوگ کیسے بھروسے کے قابل ہو سکتے ہیں؟ جب زندگی ساتھ چھوڑ سکتی ہے تو لوگ ساتھ کیوں نہیں چھوڑ سکتے؟
زندگی میں دو قسم کے لوگوں سے دور رہنا، ایک مصروف دوسرا مغرور کیونکہ مصروف اپنی مرضی سے بات کرتے ہیں اور مغرور اپنے مطلب کے لیے یاد کرتے ہیں۔
وقت زندگی کا تانا بانا ہے، اگر بچپن کی بھاک دوڑ میں اسے توڑ ڈالو گے تو پھر عمر بھر اسکو نہ جوڑ سکو گے۔
جو انسان آپ کے احساس اور آپ کی زندگی میں اپنی ضرورت کو نہ ہی سمجھتا ہے اور نہ ہی وقت دیتا ہے وہ رفتہ رفتہ آپ کی زندگی سے اپنی اہمیت کھو دیتا ہے۔
زندگی کا ایک مقصد بنا لیجئے پھر اپنی ساری قوت اس کے حصول پر لگا دیجئے آپ یقیناً کامیاب ہوں گے۔ بقراط
زندگی کا مکمل حصول مسرت نہیں بلکہ تکمیلِ انسانیت ہے۔
زندگی گا یہ اصول بنا لو، جو چھوڑ جائے اسے بھلا دو۔
زندگی میں ہر موقعے سے فائدہ اٹھائو لیکن کسی کے بھروسے اور جذبات سے نہیں۔
صبر زندگی کے مقصد کے دروازے کھولتا ہے کیونکہ صبر کے سوا اسکی کوئی چابی نہیں۔ شیخ سعدی
زندگی میں بعض اوقات کسی پریشانی کا آنا آپکو بعد کی بہت سی پریشانیوں سے بچانے کے لیے ہوتا ہے۔
آپ اُڑ نہیں سکتے تو دوڑ لگائیے، دوڑ نہیں لگا سکتے تو تیز قدموں سے چلیے، اگر تیز قدم نہیں اٹھا سکتے تو گھسٹتے ہوئے چلے جائیے مگر کبھی رکیں نہیں، ٹھریں نہیں کیونکہ زندگی مسلسل تحریک کا نام ہے، جمود کا نہیں۔
امید زندگی کا لنگر ہے، اس کا سہارا چھوڑ دینے سے انسانی کشتی گہرے پانی میں ڈوب جاتی ہے۔ حکیم لقمان
جس شخص کو اللہ تعالیٰ کے ہر کام میں حکمت کی سمجھ آ جائے وہ زندگی میں کسی بھی واقعے کے رونما ہونے پر شکوہ نہیں کرتا۔
کچھ لوگوں کے لیے مصروف زندگی میں سے ٹائم نکالنا پڑتا ہے اور کچھ لوگوں کو دل سے نکالنے کے لیے زندگی کو مصروف کرنا پڑتا ہے۔
میں نے زندگی میں بس ایک ہی بات سیکھی ہے کہ انسان کو کوئی چیز اس وقت تک نہیں ہرا سکتی جب تک وہ خود ہار نہ مان لے۔
زندگی بہت مختصر ہے، سمجھ آتے آتے گزر جاتی ہے، دل میں کوئی بات نہ رکھیں، نہ جھگڑے طویل ہونے دیں، معاف کر دیں، کیونکہ معاف کر دینا اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہے۔
زندگی میں صبر سیکھ لیں، اللہ تعالیٰ سب جانتا ہے کہ آپ کب، کن حالات سے گزرے ہیں۔ یقین رکھیں کہ وقت بدل جائے گا کیونکہ تبدیلی کائنات کا اصول ہو۔
وہ لوگ بہت اچھے ہوتے ہیں جو زندگی کی تلخیوں کی وجہ سے خود تلخ نہیں ہوتے، جو ہمیشہ مسکراتے رہتے ہیں، ہلکے پھلکے انداز میں بات کہتے ہیں اور سنتے ہیں۔ یقین جانئے زندگی انہی لوگوں کی وجہ سے خوبصورت اور جینے کے قابل ہے۔
جو شخص اپنی زندگی کا جائزہ نہیں لیتا اور اپنے نفس کا احتساب نہیں کرتا وہ زندہ رہنے کے لائق نہیں۔ سقراط
زندگی میں اچھے لوگوں کی تلاش مت کرو بلکہ خود اچھے بن جائو شاید کسی کی تلاش پوری ہو جائے۔
سیانے کہتے ہیں اپنی زندگی کی کتاب صرف مخلص لوگوں کے سامنے کھولیے باقی تو صرف جاننے کا تجسس رکھتے ہیں۔
روشنی کی امید ضرور رکھو لیکن صرف امیدوں پر زندگی مت گزارو۔
زندگی کی دوڑ میں دوسروں سے آگے نکلنے کے لیے تیز چلنا ہی ضروری نہیں بلکہ ہر رکاوٹ کے باوجود چلتے رہنا اور مسلسل چلتے رہنا ضروری ہوتا ہے۔
زندگی میں کچھ پل ایسے آتے ہیں جنہیں ہم چاہ کر بھی اپنی یاداشت سے نہیں مٹا سکتے۔ مجھے اختلاف ان لوگوں سے جو کہتے ہیں کہ – وقت ہر زخم کا مرہم ہے –
اپنی زندگی میں ہر کسی کو اہمیت دو، جو اچھا ہو گا وہ خوشی دے گا اور جو برا ہو گا وہ سبق دے گا۔
اتنی ٹھوکریں مارنے کا شکریہ اے زندگی، چلنے کا نہ سہی سنبھلنے کا ہنر تو آ ہی گیا۔۔۔
زندگی میں ہم تکلیف کے جس مقام پر بھی ہوں ہم سے آگے ضرور کچھ لوگ ہوتے ہیں۔ انہیں دیکھ کر ہمیں صبر اور شکر کی لاٹھی تھام لینی چاہیے تاکہ راستہ سہولت سے کٹ سکے۔
زندگی بدلنے کے لیے لڑنا پڑتا ہے اور آسان کرنے کے لیے سمجھنا پڑتا ہے۔
زندگی اس طرح بسر کرو کہ دیکھنے والے تمھارے درد پر افسوس کی بجائے تمھارے صبر پر رشک کریں۔
بعض لوگ اپنی ابتدائی عمر زندگی کے آخری حصے کو ناخوشگوار بنانے میں صرف کر دیتے ہیں۔ بقراط
یہ زندگی ہے جناب الجھے گی نہیں تو سلجھے گی کیسے۔۔؟ بکھرے گی نہیں تو نکھرے گی کیسے۔۔۔؟
اگر ہم اپنی گزشتہ زندگی پر نظر ڈالیں تو ہمیں پتہ لگے گا کہ اس میں بہترین اور سنہری موقعے کثرت سے آئے جن کو ہم نے کھو دیا۔
جب لوگوں کو پتہ چلتا ہے کہ زندگی کیا چیز ہے تو یہ آدھی سے زیادہ خرچ ہو چکی ہوتی ہے۔
زندگی کی کتاب کے سب اوراق ہماری پسند کے مطابق نہیں ہوتے۔ اگر کوئی ایسا ورق سامنے آ جائے جس میں راحتیں نہ ہوں تو صبر کر لینا چاہیئے۔
زندگی میں کبھی ان لوگوں کو کھونے کی غلطی مت کرنا، جن کی آنکھیں آپ کے لیے روئی ہوں، جن کے لب آپ کے لیے دعا گو رہے ہوں، جن کا دل آپ کے لیے تڑپا ہو، کیونکہ ایسے نقصان کا کبھی ازالہ ممکن نہیں۔
زندگی تب بہتر ہوتی ہے جب آپ خاش ہوتے ہیں لیکن زندگی تب بہترین ہوتی ہے جب آپکی وجہ سے کوئی دوسرا خوش ہوتا ہے۔
زندگی گزارنے کے دو طریقے ہیں، جو ہو رہا ہے اسے ہونے دو، برداشت کرتے رہو، یا پھر ذمہ داری اٹھائو اسے بدلنے کی۔