Socrates Quotes in Urdu

سقراط کے اقوال
خوبی اور نیکی دولت سے پیدا نہیں ہوتی بلکہ دولت خوبی اور نیکی سے وجود میں آتی ہے۔
ہر زمانے میں موسمِ بہار موجود رہتا ہے یعنی انسان ہر وقت اور ہر عمر میں علم و ہنر حاصل کر سکتا ہے۔
جو لوگ سب سے زیادہ مشہور ہیں وہی سب سے زیادہ بیوقوف ہیں اور جو لوگ معزز نہیں ہیں وہ درحقیقت ان سے زیادہ بہتر اور زیادہ دانش مند ہیں۔
دوستی وہیں ترقی کر سکتی ہے جہاں فریقین کے دولت و اقبال میں مشارکت،خیالات میں مطابقت اور حالات میں مطابقت ہو۔
عورتوں کے مشورے پر کبھی عمل مت کرو تمام آفات سے محفوظ رہو گے۔
اگر اس دنیا میں عورت نہ ہو تو مرد بلا ریاضت ہی ولی بن جائے۔
میں اس لیے رنجیدہ نہیں ہوتا کیونکہ میرے پاس ایسی کوئی چیز ہی نہیں جس کے تلف ہونے کا مجھے غم ہو۔
ہر ناکامی کے دامن میں کامیابی کے پھول ہوا کرتے ہیں مگر شرط یہ ہے کہ ہم کانٹوں میں الجھ کر نہ رہ جائیں۔
جس چیز کا علم نہیں اسکو مت کہہ، جس چیز کی ضرورت نہیں اسکی جستجو نہ کر، جو راستہ معلوم نہ ہو اس پر سفر مت کر۔
اپنا وقت دوسروں کی تحریروں کے مطالعے سے اپنی قابلیت بڑھانے میں صرف کرو اس طرح تمھیں وہ چیزیں باسانی حاصل ہو جائیں گی جس کے حصول کے لیے دوسروں کو محنت شاقہ اٹھانا پڑی۔
اعلیٰ زندگی کی چار نشانیاں ہیں، نیک گفتار، نیک کردار، نیک نیت اور نیک صحبت ہونا۔
میں بھی جاہل ہوں اور میرے ارد گرد رہنے والے بھی جاہل ہیں لیکن فرق یہ ہے کہ میں اپنی جہالت کو جانتا ہوں اور وہ نہیں جانتے۔
جب انسان کسی کے ساتھ کسی قسم کی نیکی نہ کرسکے تواسکی برائیوں سے ہی اسے مطلع کرتا رہے۔
مصیبتیں اور بیماریاں اتنی خطرناک نہیں ہوتیں جتنی کہ بزدلی اور کم ہمتی کی وجہ سے نظر آتی ہیں۔
دوستی کی شیرینی کو ایک دفعہ کی رنجش کی یاد ہمیشہ کے لیے زہر آلودہ کر دیتی ہے۔
جس چیز کی ضرورت نہیں اس کی جستجو مت کرو اور جس چیز کا علم نہیں اسکے متعلق بات نہ کرو۔
عورت خود ہی ایک فتنہ ہے اور اسکا لکھنا پڑھنا سخت ترین فتنہ۔ سقراط
جو شخص خود پر حکومت کرنا نہیں جانتا وہ ہمیشہ دوسروں کا غلام رہے گا۔
عورت سے زیادہ فتنہ و فساد والی کوئی چیز نہیں۔ وہ زہریلا درخت ہے جو بظاہر بہت خوبصورت معلوم ہوتا ہے لیکن اگر اسکو چڑیا کھا لیتی ہے تو وہ مر جاتی ہے۔
اگر مرد کو آنکھ فرض کر لیا جائے تو عورت اس کی بینائی ہے اور اگر عورت کو پھول سمجھ لیا جائے تو مرد اسکی خوشبو ہے۔
نیک خو ہونا تمام حکمت کا خلاصہ ہے، اس سے امن و سلامتی پیدا حاصل ہوتی ہے اور دوسروں کے دل میں محبت پیدا ہوتی ہے۔
دل کی ہزار آنکھیں ہوتی ہیں لیکن وہ محبوب کے عیبوں کو نہیں دیکھ سکتیں۔
فضیلت، معرفت (علم) کے علاواہ کسی دوسری چیز کا نام نہیں۔
عدالت، ہدایت کا مقام نہیں بلکہ سزا کی جگہ ہے۔
برے کاموں پر اظہارِ ندامت نہ کرنا ایک اور برائی ہے۔
فتح طاقت کی نہیں بلکہ صداقت کی ہوتی ہے۔
Share Socrates Quotes
You May Also Like
- Buqrat Quotes in Urdu
- Aflatoon Quotes in Urdu
- Aristotle Quotes in Urdu
- Hakim Jalinos Quotes in Urdu
- Fisa Ghoras Quotes in Urdu
- Hakim Aqlidas Quotes in Urdu
- Batlimos Quotes in Urdu