Batlimos Quotes in Urdu

Best selected Ptolemy quotes in Urdu for your motivation, these quotes will surely give you wisdom & motivation.

بطلیموس کے اقوال


ضروریات کو کم کر لینا سب سے بڑی مالداری ہے۔

لائق آدمی کو نسبی فضیلت کی ضرورت نہیں اور نالائق آدمی کو اس سے کوئی نفح نہیں پہنچ سکتا۔

جب تک تو مال کو نگاہ میں رکھے تو مال کا خادم اور ٖغلام ہے، جب تو اسے خرچ کر دے تو وہ تیرا خدمتگار ہے۔

تین آدمی میرے دوست ہیں، ایک وہ جو مجھ سے محبت کرتا ہے، دوسرا وہ جو مجھ سے نفرت کرتا ہے اور تیسرا جو مجھ سے کوئی واسطہ نہیں رکھتا، کیونکہ پہلا مجھے محبت کا سبق دیتا ہے، دوسرا احتیاط کا اور تیسرا خود اعتباری کا۔

اگر کوئی چیز تمھارے قبضے سے نکل کر دوسرے کے پاس چلی جائے تو یہ مت کہو کہ میرا مال میرے پاس سے چلا گیا بلکہ یہ کہو کہ عاریت تھی جو چند روز مجھے فائدہ پہنچا کر چلی گئی۔ اگر درحقیقت میرا مال ہوتا تو دوسروں کے پاس سے مجھ تک آتا اور میرے پاس سے دوسروں تک نہ جاتا۔

کسی نے حکیم سے پچھا کہ جھوٹ بولنے میں کیا نقصان ہے؟ اس نے کہا کہ اسکی سچ بات کا اعتبار بھی جاتا رہتا ہے، پھر پوچھا سچائی کا کیا فائدہ ہے؟ اس نے کہا کہ جھوٹ کے شر سے محفوظ رہتا ہے۔

غور و فکر مراقبہ کا درجہ رکھتا ہے اور اس کی ضرورت دین و دنیا اور عاقبت کے ہر پہلو ہی میں لاحق ہوتی ہے۔

اگر لوگ اپنے اپنے حق پر راضی رہیں اور انصاف کے ساتھ زندگانی بسر کریں تو کسی ملک کو ملک کی ضرورت نہیں۔

عالم سے ایک گھنٹہ کی گفتگو دس برس کے مطالعے سے زیادہ مفید ہوتی ہے۔

جب تک تیری رائے تیرے غصے سے مغلوب ہے تب تک تو خود کو دانا تصور نہ کر۔

ملک اور رعیت کی پائیداری مال سے ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے اس کو ہر دو جہاں کو وسیلہ حصول ٹھہرایا ہے۔

جاہل کے لیے سب سے اچھی بات خاموشی ہے۔

میں نے عمدہ کھانے کھائے اور نشہ آور چیزوں کو پیا لیکن میں نے صبر اور امن سے زیادہ لذیذ کسی چیز کو نہ پایا۔

کم گو، کم ور اور بے آزار ہمیشہ سلامت، خوش اور مصیبتوں سے محفوظ رہتا ہے۔

میں نے ناداری اور مفلسی کے بھاری پہاڑ کو اٹھایا لیکن کسی کمینے کے محتاج ہونے کی نسبت ان کو ہلکا پایا۔

جو شخص دوسروں کے واقعات سے نصیحت حاصل نہیں کرتا، دوسرے اس کے واقعات سے نصیحت حاصل کرتے ہیں۔ اس لیے کہ نمونہ بہت بڑا معلم ہے۔

انسانی زندگی دنیا میں اس شمع کی مانند ہے جو ہوا میں رکھ دی گئی ہو۔

جو شخص کہ بقائے حیات کو دوست رکھتا ہے، اسے چاہیئے کہ دل کو مصائب کے تحمل کے لیے آمادہ رکھے۔

جہاں تک ممکن ہو مال کو عزیز رکھو اور مناسب موقعوں پر خرچ کر کے دین و دنیا کا فائدہ حاصل کرو، کیونکہ حادثات کا احتمال ہمیشہ باقی ہے۔

دنیا کی مصیبتوں کا تین چوتھائی حصہ زبان کا پیدا کردہ ہے اور اسکے ماخذ طعام و کلام ہیں۔

حکمت ایک درخت ہے جو کہ دل سے اگتا ہے اور زبان سے پھل دیتا ہے۔

جیسے کہ ملاح ہر ایک قسم کی ہوا میں کشتی نہیں چلاتا اسی طرح سے جو اندیشہ کہ ضمیر پر گزرے اس طرف نہ چل پڑنا چاہیئے۔

بسا اوقات انسان کی موت اس بات میں ہوتی ہے جس کی وہ خواہش کرتا ہے۔

جس شخص نے اپنے آپ کو باعزت کیا تو اپنے پیسے کو ذلیل کر کے کیا (یعنی عزت سخاوت سے حاصل ہوتی ہے)

حکمتِ عملی قوتِ بازو سے زیادہ کام کرتی ہے۔

دردِ سر کا علاج تاج سے نہیں ہوتا۔

زندگی بغیر محنت کے مصیبت اور بغیر عقل کے حیوانیت ہے۔

If you like these quotes by Ptolemy in Urdu then consider sharing them with your friends.

Share Batlimos Urdu Quotes


You May Also Like