Aflatoon Quotes in Urdu

Best selected Plato (Aflatoon) quotes in Urdu for your motivation, these quotes will surely give you wisdom & motivation.

افلاطون کے اقوال


تجربہ ہمارا ایسا دوست ہے جو ہمیں اس وقت ملتا ہے جب ہم بہت کچھ کھو چکے ہوتے ہیں۔

Aflatoon Quotes in Urdu

عاقل وہ ہے جو عمر کو ضروری کاموں میں صرف کرے۔

تاریخ کی نسبت شاعری حقیقت کے زیادہ قریب ہے۔

خدائے کریم کے تمام عطیوں میں سے حکمت سب سے بڑھ کر ہے اور حکیم وہ شخص ہے جس کے قول و فعل دونوں یکساں ہوں۔

Aflatoon Quotes in Urdu

زندگی جب تک نیک کاموں کا ذریعہ نہ ہو، شائستہ نہیں کہی جا سکتی۔

نیکی میں اگر تجھے رنج پہنچے تو رنج نہ رہے گا، فعلِ نیک ہی رہ جائے گا۔

وہ شخص عقلمند نہیں جو دنیاوی لذتوں سے خوش اور مصیبتوں سے مضطرب ہو۔

خاموشی میں انسان کی سلامتی ہے۔

Aflatoon Quotes in Urdu

ہر روز اپنا منہ آئینے میں دیکھا کرو، اگر بری صورت ہے تو برا کام نہ کرو تاکہ دو برائیاں جمع نہ ہوں۔ اگر صورت اچھی ہے تو برا کام کر کے اسے خراب نہ کرو۔

برائی کو بھلائی کا ذریعہ نہ بنائو۔

علم سے محبت کرنا دانش سے محبت کرنا ہے۔

دوست کے ساتھ ایسا سلوک کر کہ حاکم تک نوبت نہ پہنچے، اور دشمن سے اس طرح کا برتاو کر کے اگر نوبت حاکم تک پہنچے تو کامیابی تجھے ہی ہو۔

جو شخص لوگوں سے کنارہ کشی کرتا ہے تو اس سے مل اور جو شخص لوگوں سے ملنے کا عادی ہو تو اس سے کنارہ کشی اختیار کر۔

طلبِ علم میں شرم مناسب نہیں کیونکہ جہالت شرم سے بد تر ہے۔

Aflatoon Quotes in Urdu

غصہ کی مقدار بات چیت میں تنی ہونی چاہیئے جتنی نمک کی آٹے میں۔

عقل جس جگہ کامل ہو گئی، حرص و شر ناقص ہو گا۔

ہر ایک قوت کا ایک خاص عمل ہے اور ہر قوت کے اعتدال سے فضیلت پیدا ہوتی ہے۔

بد ترین حاجت وہ ہے جو ایک کریم شخص حلیم طبع کے آگے پیش کرے اور وہ پوری نہ ہو۔

انسان ایک ایسا پرندہ ہے جو بے پر کے ہونے کے باوجود قوتِ پرواز رکھتا ہے۔

غصہ ایک ایسی آندھی ہے جو عقل کا چراغ بجھا دیتی ہے۔

Aflatoon Quotes in Urdu

ہر شخص کچھ نہ کچھ عقل رکھتا ہے لیکن ہر شخص عقل سے کام لینا نہیں جانتا۔

بد نفس وہ ہے جو لوگوں کی بدی ظاہر کرے اور نیکی چپھانے کی کوشش کرے۔

سلامتی اسی میں ہے کہ اپنا منہ بند رکھو۔ جب تک مچھلی کا منہ بند رہتا ہے وہ کانٹے کی گرفت میں نہیں آتی۔

اپنے نفس کو فتح کرنا سب سے بڑی فتح ہے۔

وقت ایک ایسی زمین ہے جس میں بغیر محنت کے کچھ بھی پیدا نہیں ہوتا۔ اگر محنت کی جائے تو زمین پھل دیتی ہے، اگر بیکار چھوڑ دی جائے تو اس میں خاردار جھاڑیاں اُگ آتی ہیں۔

بات کو پہلے دیر تک سوچو، پھر منہ سے نکالو اور پھر اس پر عمل کرو۔

برا آدمی اچھائی میں برائی کو تلاش کرتا ہے، جیسے مکھی سارے جسم کو چھوڑ کر زخم ہی پر آ بیٹھتی ہے۔

بطینت وہ ہے جو لوگوں کے عیب ظاہر کرے لیکن ان کی نیکیاں چپھائے۔

عورت کے دل پر بے زبان جواہرت، مرد کی فصیع اور بلیخ تقریروں سے زیادہ اثر رکھتے ہیں۔

سخت کلام آگ کا وہ شعلہ ہے جو ہمیشہ کے لیے داغ چھوڑ جاتا ہے۔

انسان کی طبیعت کا حال اس کے چھوٹے چھوٹے کاموں سے معلوم ہوتا ہے، بڑے کاموں سے نہیں کیونکہ بڑے کام وہ بہت سوچ بچار کے بعد کرتا ہے اور بعض اوقات اس کے میلان کے بلکل برخلاف ہوتے ہیں۔

قول پر عمل نہ کرنے والا شخص اس اندھے کی مانند ہے جس کے پاس چراغ تو ہو لیکن راستہ نہ دیکھ سکے۔

جس شخص میں غور و فکر کی عادت ہے وہ اپنی روح سے کلام کرتا ہے۔

جو چیز حاصل نہیں ہو سکتی اسکی خواہش کرنا فضول ہے۔

تکبر علم اور غصہ عقل کا دشمن ہے۔

دنیا کو چوروں کی کمین گاہ سمجھو اور چوکنے رہ کر زندگی بسر کرو۔

خدا ک بندے سے انتقام لینے کا مطلب یہ ہے کہ خدا کو ادب سکھلاتا ہے۔

سب سے بڑی فتح اپنے آپ کو فتح کرنا ہوتا ہے۔

خدا نے ہر چیز جیومیٹری کے اصول پر بنائی۔

کسی نے پوچھا تو نے اتنا علم کیسے حاصل کیا؟ کہا جب رات کو لوگ محوِ مے نوشی ہوتے تھے، میں روغنِ زیتون کے ساتھ اپنا خون بھی جلاتا تھا۔

جو شخص خوبصورت گھوڑے اور قیمتی لباس سے فضیلت حاصل کرنا چاہتا ہے وہ جاہل ہے کیونکہ گھوڑے کی فضیلت دوسرے گھوڑوں پر اور لباس کی فضیلت دوسرے لباس پر ہو گی نہ کہ خود اس پر۔

خدا سے ایسی چیزیں نہ چاہو جن کا نفع دیرپا نہ ہو بلکہ باقیات الصالحات کے خواہاں رہو۔

حاکم وقت ایک بہت بڑے دریا کی مانند ہے، جس کا پانی چھوٹی چھوٹی ندیوں میں جاتا ہو، اگر بڑے دریا کا پانی شیریں ہے تو ندیوں کا پانی بھی شیریں ہو گا لیکن اگر دریا کا پانی تلخ ہے تو لامحالہ ندیوں کا پانی بھی تلخ ہو گا۔

اہلِ علم کا امتحان اس کی کثرتِ علم پر نہیں ہوتا بلکہ دیکھنا چاہیئے کہ وہ فتنہ انگیز باتوں سے کیسے بچتا ہے۔

افراطِ نصیحت بھی موجبِ تہمت ہے۔

ایسے شخص کی فریاد رسی کرو جو کسی مصیبت میں گرفتار ہو۔ شرط یہ ہے کہ مصیبت بدکاری کی وجہ سے نہ ہو۔

اچھی بات کو حاصل کرنے کے لیے بری بات کو ذریعہ اور وسیلہ نہیں بنانا چاہیئے۔

If you like these quotes by Plato in Urdu then consider sharing them with your friends.

Share Plato (Aflatoon) Urdu Quotes


You May Also Like