Hakim Jalinos Quotes in Urdu

Best selected Hakim Jalinos quotes in Urdu for your motivation, these quotes will surely give you wisdom & motivation.

حیکم جالینوس کے اقوال


کثرت خاموشی سے گمراہی پیدا ہوتی ہے اور زیادہ گوئی سے قدرِ ناطق زائل ہوتی ہے۔

آدمی کو اس قدر عقل کافی ہے کہ راست روی، گمراہی اور سعادت میں تمیز کرے کیونکہ بھلائی کی تمام راہیں خطرے سے محفوظ ہیں۔

جہاں تک ہو سکے علم حاصل کرو تاکہ تم مراد کو پہنچو۔

عقلمند کی نشانی یہ ہے کہ دوسرے کو اپنے اوپر تعین کرے کہ جس وقت مجھ سے خطا سرزد ہو تنبیہ کرے تاکہ آئندہ پھر مجھ سے یہ خطا سرزد نہ ہو۔

انسان اپنے نفس کے ساتھ افراط محبت کی وجہ سے خود پہ یہ گمان رکھتا ہے کہ جو صفاتِ جمیلہ اس میں نہیں ہیں ان صفات سے اس کا نفس آراستہ ہے، یہاں تک کہ بزدل اپنے آپ کو شجاع اور بخیل خود کو کریم شمار کرتے ہیں۔ لیکن عقل کے باب میں ہر شخص یہ گمان رکھتا ہے کہ وہ ااپنے زمانے میں سب سے عقلمند ہے، حالانکہ اس کا یہی گمان اس کی کم عقلی کی سب سے بڑی دلیل ہے۔

عقلمند وہ شخص ہے جو کہ اپنی زبان کو دوسروں کی مذمت سے بچائے رکھے۔

دانا کی پہچان یہ ہے کہ وہ اپنے ارد گرد ایسے لوگوں کو جمع کر لیتا ہے جو خوش آمدی نہ ہوں اور جو اس کی غلطیوں پر ٹوکتے رہیں۔

ہر ایک چیز زائل و منتقل ہو سکتی ہے مگر طبیعت اس سے مستثنیٰ ہے۔

بدتر وہ ہے جس میں حیا کم ہے۔

جو اپنے دوست کے برے کاموں سے پند و نصائح کے ذریعے باز نہیں رکھتا وہ دوستی کے قابل نہیں۔

نہ زیادہ خاموشی اچھی اور نہ ہی گویائی۔

حکیم اسے کہتے ہیں جو قدرت رکھنے کے باوجود ستم نہ کرے۔

دشمن کے ساتھ صلح اختیار کرنے میں بہتری ہے، ہر چند تجھ کو اپنی قوت و غلبہ پر یقین واثق ہے۔ جالینوس

تمام لوگوں کو دیکھا کہ فضیلت کی تمنا ضرور رکھتے ہیں مگر اسے حاصل کرنے کے لیے کسی کو کم راغب پایا ہے۔ جالینوس

عزت اور بزرگی کا ہر شخص طالب ہے مگر اسے حاصل کرنے کی رغبت کم ہی لوگ رکھتے ہیں۔ جالینوس

وہ شخص تعریف کا مستحق ہے جو کہ قوتِ علم کے ساتھ شدت غضب کو زائل کر سکے۔

نیک لوگوں کو دشمنوں سے بھی نفع حاصل ہوتا ہے۔

جو شخص دنیا کی ذلت سے خروش کرے وہ آخرت کی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہتا ہے۔

جہاں تک ہو سکے علم حاصل کرو کہ یہی کامرانی کا پیش خیمہ ہے۔

نیک چلنی کیا ہے؟ تمام صفاتِ محمودہ کا انسان کی ذات ِ واحد میں جمع ہو جانا۔

بیل کے قدم کے ساتھ جس طرح پہیہ چلتا ہے اسی طرح بدکردار اور بد گفتار کے ہمراہ اس کے کیفر کردار چلتے ہیں۔

آدمی کی عقل کی دلیل اس کا قول ہے اور اصل کی دلیل اس کا فعل۔

If you like these quotes by Galenus in Urdu then consider sharing them with your friends.

Share Jalinos Urdu Quotes


You May Also Like