Aristotle Quotes in Urdu

Best selected Aristotle quotes in Urdu for your motivation, these quotes will surely give you wisdom & motivation.

ارسطو کے اقوال


زیادہ باتونی شخص علم کی طرف کم توجہ دیتا ہے۔

جو شخص تحصیلِ علم کی مشکلات کا متحمل نہیں ہو سکتا اسے جہالت کی سختیاں برداشت کرنا پڑتی ہیں۔ ارسطو

Arastoo Quotes in Urdu

جھوٹ بولنے کا نقصان یہ ہے کہ اگر اس کے بعد تو سچ بھی بولے گا تو کوئی شخص تیری بات کو باور نہیں کرے گا۔ ارسطو

خاموشی سب سے زیادہ آسان کام اور سب سے زیادہ نافع عادت ہے۔

فضیلت کے لیے صرف اس قدر جان لینا ہی کافی نہیں کہ وہ کیا شے ہے بلکہ اس سے زائد چیزوں کی ضرورت ہے۔ ارسطو

Arastoo Quotes in Urdu

کوئی شخصیت اس وقت تک عظیم نہیں بنتی جب تک اس میں پاگل پن کا خمیر نہ ہو۔

عورتوں کے لیے یہ بات غیر فطری ہےکہ وہ بہادر ہوں یا کسی مسئلے پر دلائل کے ساتھ بحث کر سکیں۔ ارسطو

کسی کے عیب مت تلاش کرنا تاکہ کوئی دوسرا تیرے عیبوں کو تلاش نہ کرے۔

Arastoo Quotes in Urdu

غصہ ہمیشہ بیوقوفی سے شروع ہو کر شرمندگی پر ختم ہوتا ہے۔

کوئی اگر تیرے حق میں بدی کرے اور تو کسی کے حق میں نیکی کرے تو دونوں باتوں کو فراموش کر دے۔

جب انسانی اخلاق میں سے کوئی خلق حدِ اعتدل سے متجاوز ہو جائے تو اسکو اعدتدال پر لانے کی ترکیب یہ ہے کہ اس کی ضد کی جانب میلان اختیار کیا جائے۔

ہر ایک نئی چیز اچھی معلوم ہوتی ہے مگر دوستی جتنی پرانی اور اتنی ہی عمدہ اور مضبوط ہوتی ہے۔

لذت کی خاطر برائی نہ کر، لذت تو ختم ہو جائے گی لیکن گناہ باقی رہے گا۔

Arastoo Quotes in Urdu

عورت ایک گھر کی زینت ہی نہیں بلکہ اس کی روح بھی ہے۔

اظہار کے سلسلے میں مناسبت اور ہم آہنگی قائم رکھنا بہت بڑی بات ہے۔

انصاف کرنے والے خود کو قانون سے زیادہ عقلمند نہ سمجھیں۔

Arastoo Quotes in Urdu

صرف تعلیم سے شرافتِ انسانی حاصل کرنا ایسا ہی مہمل خیال ہے جیسا علمِ کیمیا کے ذریعے سے تانبے کا سونا بنانا۔

حسن صورت بغیر حسن سیرت کے اس پھول کی مانند ہے جس میں خوشبو نہ ہو۔

غیر مانوس لفظوں کا استعمال بڑی احتیاط سے ہونا چاہیئے۔ اگر غیر مانوس لفظوں کا بے محل استعمال ہو یا استعاروں کی بھر مار ہو تو ایسی زبان لفظوں کا ملغوبہ بن کر رہ جائے گی، شاعرانہ زبان نہیں ہو گی۔ ارسطو

غربت، انقلاب اور جرم کی ماں ہے۔

ایسے شخص سے رغبت رکھنا جو تجھ سے پہلو تہی کرے، موجب ذلت ہے۔

سب سے بڑی مصیبت قرض ہے۔

سب سے زیادہ ترحم خیز وہ صورتحال ہوتی ہے جس میں اسی ذریعے سے برے نتائج برآمد ہوں جس سے اچھے نتائج کی توقع ہو۔

If you like these quotes by Aristotle in Urdu then consider sharing them with your friends.

Share Aristotle Urdu Quotes


You May Also Like