چھوٹے قد کی خواتین کیسا لباس پہنیں؟

مصنف: مسز ثمینہ پروین | موضوع: خواتین

اگر کسی خاتون کا قد چھوٹا ہو اور اوپر سے ایسا لباس زیب تن کر لے جس سے وہ اور چھوٹی لگے تو بھلا معلوم نہیں ہوتا۔چھوٹے قد والے خواتین کو چاہیے کہ وہ لباس منتخب کرتے وقت ذرا اختیاط سے کام لیں تاکہ وہ اپنی شخصیت میں نکھار پیدا کر سکیں۔چھوٹے قد کوتو نہیں چھپایا جاسکتا لیکن اس کے اثر کو ضرور کم کیا جا سکتا ہے۔

٭چھوٹے قد والی خواتین کو چاہیے کہ وہ کھلے ڈھلے لباس سے اجتناب کریں اور ایسی وقع قطع والا لباس زیب تن کریں جو اُنکے جسم پر بالکل فٹ آجائے۔یہاں ہماری مراد ہر گز نہیں کہ وہ بالکل ٹائٹ قسم کا ہو،بلکہ نارمل سے تھوڑی زیادہ فٹنگ والا لباس مناسب رہے گا۔

٭قمیض گول گلے کہ جگہ وی شکل کی ہو تو بہتر رہے گا۔اس سے چھوٹے قد کا اثر زائل ہوتا ہے۔

٭ اگر پلین کپڑے کی جگہ ڈیزائن والا کپڑا ہے تو کوشش کریں کہ وہ کھڑی دھاریوں والا ہو،جو اوپر سے نیچے آرہی ہوں۔وہ خواتین جو فیبرک پینٹگ کر کے لباس پہنتی ہیں اُن کو چاہیے کہ وہ ایسے ڈیزائن منتحب کریں جو عمودی ڈیزائن والی ہوں ۔

٭ اگر پلین رنگ دار کپڑے ہوں تو کوشش کریں کہ جوتے اور ہوزری بھی اُس رنگ کی ہو۔اس سے دیکھنے والی کی توجہ بٹتی نہیں ۔

٭ چھوٹے قد والی اکثر خواتین بڑی ہیل پہن کر اپنی کوہ ناقامتی کے اثر کو کم کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔یہ بھی ایک طریقہ ہے لیکن کوشش کریں کہ جوتی موٹی اور چوڑی نہ ہو جو نہایت عجیب لگتی ہے۔اپنے پاؤں کے سائز کے مطابق پتلی ہیل والی جوتی منتحب کریں جو بالکل چوڑی نہ ہو۔

٭ چھوٹے قد والی خواتین کو چاہیے کہ وہ حتی الواسع اپنے بال چھوٹے رکھیں۔کمر تک آتی ہوئی چوٹی سے چھوٹے قد کا اثر غالب آتا ہے۔ایک خاتون کے مطابق اگر بال کندھوں تک ہوں یا اگر حالات اور چہرہ اجازت دے رہا ہو بوائے کٹ سٹائل کے بالوں سے بھی کوہ تا قامتی کا اثر زائل ہوتا ہے۔دیگر صورت میں اپنے ہیر سٹائل پر توجہ دیں۔بالوں کا سٹائل ایسا ہو جس سے بال اٹھے اٹھے لگیں۔کنگھی کر کے کس کر بال باندھنے سے وہ بالکل سر کے ساتھ جڑ جاتے ہیں۔اگر ڈھیلا باندھا جائے تو وہ سر سے ابھرے ابھرے لگیں گے ۔

٭ اپنی قمیض کی لمبائی پر بھی ذرا توجہ دیں،بہت زیادہ لمبی گھٹنوں تک آتی ہوئی قمیض سے اجتناب کریں اور اتنی مناسب رکھیں کہ بے پردگی کا احساس ہوئے بغیر لمبائی میں کم ہو۔

یہ وہ چند باتیں تھیں جن کو اگر مدنظر رکھ کر لباس زیب تن کیا جائے تو چھوٹے قد کی خواتین کافی حد تک اس کا اثر کم کر سکتی ہیں۔ یاد رہے کہ چھوٹا قد کوئی خامی نہیں ہوتا، یہ اللہ تعالیٰ کی دین ہے اس لیے اپنی شخصیت میں اعتماد پیدا کیجئے اور اپنے قد کی وجہ سے کبھی بھی احساسِ کمتری میں مت مبتلا ہوں بلکہ اپنی شخصیت میں نکھار پیدا کریں۔

Share

Add Your Thoughts