خواتین اپنی رنگت کیسےنکھاریں؟

مصنف: مسز ثمینہ پروین | موضوع: خواتین

رنگت سے مراد آپ کے چہرے اور جلد کا ظاہری رنگ ہوتا ہےجیسے سانولی،گوری یا گندمی رنگت۔گرم علاقوں میں رہنے والے لوگ عموما سانولے یا کالے رنگ کے ہوتے ہیں جبکہ ٹھنڈے علاقوں میں بسنے والے سفید اور گوری رنگت کے ہوتے ہیں۔کسی بھی قسم کی رنگت ایک قدرتی امر ہے ۔رنگت کو یکسر تبدیل کرنا تو نا ممکن ہے لیکن کچھ چیزوں پر عمل کر کے اس کو کافی حد تک بہتر ضرور بنایا جاسکتا ہے۔

٭ چہرے کی رنگت کبھی بھی خوبصورتی کی پہچان نہیں ہوتی۔آپ نے سانولی رنگت کی خواتین دیکھی ہوں گی جو کہ انتہائی پرکشش اور خوبصورت لگتی ہیں جبکہ کچھ چٹی گوری خواتین جن کا رنگ تو سفید ہوتا ہے لیکن نہ کوئی کشش اور نہ کوئی خدوخال۔رنگت کے متعلق زیادہ تر خواتین پریشان رہتی ہیں (گو کہ آج کل بہت سے مرد بھی اس دوڑ میں شریک ہو چکے ہیں) اور میڈیا پر دیکھائی جانے والی کریموں پر اپنا وقت اور پیسہ برباد کرتی ہیں۔

٭ آپ نیچےدی گئی ہدایات پر عمل کریں اور ان کو اپنی روز مرہ معمولات میں شامل کر لیں تو آپ کا رنگ یقیناً صاف ہو جائے گا۔

1۔مکمل نیند لیجئے

رات کو 9-8 گھنٹے کی پر سکون نیند آپ کی صحت اور رنگ پر مثبت اثرات مرتب کرے گی۔اس سے آپ کی جلد تروتازہ اور جھریوں سے پاک رہے گی۔آپ کی آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکے دور ہو جائیں گے اور چہرہ صاف ہو جائے گا۔

2۔زیادہ پانی پیجئے

بلاشبہ پانی عمومی صحت کے لیے ایک انتہائی اہم جز ہے۔دن میں کم از کم 12-10 گلاس پانی پئیں۔اس سے آپ کی جسم میں موجود فاضل مادہ نکل جائے گا۔جس کے نتیجے میں آپ کا خون صاف ہو جائے گا۔صاف خون کی بدولت ہی آپ ایک چمکدار اور نکھرے چہرے کہ مالک بن سکتی ہیں۔

3۔کیمیائی مادوں سے اجتناب

بہت سی خواتین فیشیئل وغیرہ کروانے اکثر بیوٹی پالر چلی جاتی ہیں۔یاد رکھیں اس طرح آپ کی جلد کا توازن خراب ہو جائے گا اور کچھ عرصے بعد آپ کا چہرہ تھکا تھکا لگنے لگے گا جس کو چھپانے کے لئے پھر بیوٹی پالر جانا پڑے گا اور یہ چکر چلتا رہے گا۔بیوٹی ٹرینڈ کے چکروں سے باہر نکلیے اور زیادہ سے زیادہ مہینے میں ایک دفعہ سے زائد فیشیئل وغیرہ نہ کروائیے۔

4۔ کیمیکلز کا چہرے پر محدود استعمال

میک اپ کے تقریبا تمام لوازمات میں کیمیکل ہوتے ہیں جوکہ جلد اور رنگت کو متاثر کرتے ہیں۔لہذا ان کا استعمال کم سے کم کیجئے۔اور جیسے ہی ضرورت ختم ہو فورا صاف کر دیجئے۔

5۔چہرے کو سورج سے بچائیں

سورج کی شعاعوں میں کچھ خطر ناک قسم کی عضر ہوتے ہیں جو کہ جلد کو تباہ کر دیتے ہیں۔کوشش کیجئے کہ آپ دوپہر کو سورج سے بچیں۔

6۔چہرے پر صابن کا استعمال

اختیاط کیجئے،ہر صابن چہرے پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔اپنی جلد کے مطابق درست اور اچھا صابن استعمال کریں۔بہتر ہو گا کہ اس کا استعمال بھی انتہائی کم رکھیں۔دن میں 4-2 مرتبہ تازہ ٹھنڈے پانی کے چہرے پر چھینٹے صابن سے کہین درجے بہتر ہے۔

آپ ان ہدایات کو اپنے معمول کا حصہ بنائیں۔کچھ عرصے میں یقینا آپکی رنگت نکھر جائے گی۔ہمارا مشورہ ہے کہ رنگت گورا کرنے والی مضر کریموں سے بچیں اور اپنی جلد کو نکھارنے کی کوشش کریں۔حسن صرف رنگت سے نہیں بلکہ کشش،خدوخال،اچھی شخصیت اور بہترین عادات و اطوارکا نام ہے۔صرف چہرے کو خوبصورت بنانے کی بجائے اپنی شخصیت کو خوبصورت اور متاثر کن بنائیں۔

Add Your Thoughts