تھکا اور پریشان کسٹمر

مصنف: اعجاز عالم | موضوع: کاروبار

بعض اوقات آپکی دوکان یا سٹور میں ایسے کسٹمر بھی ڈاخل ہوں گے جو کہ اکتائے ہوئے اور تھکے ماندے محسوس ہوں گے۔ ان میں زیادہ تعداد مردوں کی ہوتی ہے جو کہ خواتین کے ساتھ آئے ہوئے ہوتے ہیں۔ خریداری انہوں نے ہر حال میں کرنی ہوتی ہے لیکن خواتین کو چیز یا قیمت پسند نہ آنے کی وجہ سے ان کو بہت سی دوکانوں پر پھرنا پڑتا ہے۔ وہ اکثر اپنی خواتین کے ساتھ لڑتے جھگڑتے بھی نظر آتے ہیں۔ کیونکہ وہ خواتین کے حد سے زیادہ محتاط رویے سے اکتائے ہوئے ہوتے ہیں لہذا ایسے خریدار کے ساتھ تھوڑی سی سمجھداری سے کام لیا جائے تو آپ آسانی سے انہیں اپنی چیز فروخت کر سکتے ہیں۔

اگر آپ محسوس کریں کہ یہ بڑے خریدار ہیں تو فوراً انکی خاطر مدارت کا اہتمام کیجئے اور اپنی خوشدلی اور خوش اخلاقی سے انہیں یہ سوچنے پر مجبور کیجئے کہ وہ اب صحیح جگہ پر تشریف لائے ہیں۔ ایسے کسٹمر چونکہ کافی جگہوں سے پھر کر آئے ہوتے ہیں اس لیے انہیں چیز کی کوالٹی اور قیمت کا خوب اندازہ ہوتا ہے لہذا قیمت طلب کرتے ہوئے آپکو یہ ثابت کرنا ہو گا کہ اگر اس چیز کی اتنی قیمت ہے تو کیوں ہے۔ اسمیں کیا چیز استعمال ہوئی ہے اور اسکی کوالٹی کا کیا لیول ہے۔

اگر آپ ان امور پر انہیں قائل کرنے میں کامیاب ہو گئے تو آپ ان کو اپنی چیز فروخت کر لیں گے۔ اس ضمن میں آپ اپنی چیز کی کوالٹی اور قیمت کا موازنہ مارکیٹ کے ساتھ کر کے بھی بتا سکتے ہیں تاکہ اگر ان کے ذہن میں کوئی وہم ہو تو وہ بھی دور ہو سکے۔ انہیں یہ باور کرانا ضروری ہے کہ وہ بالکل مناسب جگہ پر اب پہنچ چکے ہیں اور انہیں انکی مرضی اور پسند کی چیز یہاں ضرور مل جائے گی۔


Share

Add Your Thoughts