آئرن فرنیچر بزنس کیسے شروع کریں؟

مصنف: اعجاز عالم | موضوع: کاروبار

جسے ایک صحتمند جسم کے لئے آپ کو آئرن کی ضرورت ہوتی ہے جو ان کھانوں سے مل سکتی ہے جن میں وافر مقدار میں آئرن موجود ہوتا ہےاسی طرح ایک صحتمند گھر میں آئرن کی ضرورت ہوتی ہے جو لوہے کے گیٹ ونڈو گرلز یا فرنیچر کی شکل میں ہوتا ہے۔ ابتدا میں لوہے کا فرنیچر صرف امیرخاندانوں تک ہی محدود تھا لیکن اب تقریبا ہرگھر میں لوہے کا فرنیچرکسی نہ کسی شکل میں موجود ہوتا ہے۔



آئرن فرنیچر چونکہ اب فیشن کے طور پر لیا جاتا ہے اس لیے اس کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے۔ اس بڑھتی ہوئی طلب کو بہت ہی منافع بخش کاروبار میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

Iron Furniture Business

اگر آپ لوہے کے کاموں میں ماہر نہیں بھی ہیں لیکن سیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں تو آپ کے لئے کامیاب ہونا مشکل نہیں ہوگا۔ یہ کم سرمایہ کاری کا کاروبار ہے اور یہ آپ کے اپنے مقامی علاقے میں شروع کیا جاسکتا ہے۔

بنیادی ضروریات

آئرن فرنیچر بزنس شروع کرنے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل چیزوں کی ضرورت ہو گی:

  • 1. ایک لوہے کی ورکشاپ
  • 2. ایک ماہر ویلڈر اور دو مددگار
  • 3. ویلڈنگ پلانٹ کٹر، گرائنڈراور متعلقہ ویلڈنگ کے آلات.
  • 4. خام مال جیسے لوہے کے پائپ، اسٹیل کی سلاخیں، آرائشی مواد پیتل وغیرہ۔

یہ کام کیسے کیا جا سکتا ہے؟

انٹرنیٹ آئرن فرنیچر کے مختلف ڈیزائنوں سے بھرا پڑا ہے لہذا آپ کو لوہے کے فرنیچر کے کچھ جدید اور پرکشش ڈیزائنوں کی تلاش کے لئے کچھ وقت صرف کرنا پڑے گا۔ منتخب کردہ ڈیزائن کو پرنٹ کریں اور اپنے کارکنوں کے ساتھ اس پر تبادلہ خیال کریں۔ وہ اگرآپ کو ڈیزائن میں کچھ ترمیم کی تجویز دیں تو انکی بات کو غور سے سنیں اور مناسب تبدیلیاں کر لیں۔

ڈیزائن کو حتمی شکل دینے کے بعد اسے کسی لکڑی / پلاسٹک کی چادر یا فرش پر بنائیں۔ فرنیچر بنانے کے لیے درکار سامان کی لسٹ بنائیں اور آئندہ کے لیے اسےاپنی نوٹ بک لکھ لیں تاکہ آپکو یاد رہے۔ کاریگری کے معیار اور اس کی بناوٹ کے ہر پہلو پر بھر پور توجہ دیں۔

جب آپ لوہے کے فرنیچر کا کوئی آئٹم مکمل کر لیں تو اس کی لاگت میں اپنا منافع شامل کریں اوراسکی فروخت کی قیمت مقرر کریں۔ اگر آپ کی ورکشاپ کسی مصروف جگہ پر واقع ہے تو یہ امکانات موجود ہیں کہ آپ اسے اپنے ورکشاپ سے براہ راست فروخت کرسکیں ۔ اگر نہیں تو پھر اسے لوگوں کو دکھانے کے لئے آپ کو شوروم کا بندوبست کرنا ہوگا۔

اپنے شو روم کا مالک ہونا لازمی نہیں ہے کیونکہ دوسرے شوروم مالکان خوشی خوشی آپ کے آئرن کا فرنیچر اپنے شو روم میں فروخت کی بنیاد پر رکھ لیں گے۔ اس طرح آپ ان کے ساتھ کچھ منافع بانٹ سکتے ہیں۔ اگر آپ نے اپنے گاہکوں کے ساتھ اچھے تعلقات بنا لیے ہیں اوراپنے آئرن فرنیچر بزنس کی اچھی ایڈورٹائزنگ کی ہے تو آپکی کامیابی کو کوئی نہیں روک سکتا۔

اس بزنس میں کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ آپ میں تخلیقی صلاحیت ہو اور آپ دلجمعی سے کام کر سکیں۔ اگرچہ اس کاروبار میں مقابلہ بہت بڑھ گیا ہے لیکن پھر بھی ترقی کےلیے ابھی بھی بہت گنجائش موجود ہے۔ اپنے کاروبار کو مزید تقویت دینے کے لئے آپ نئے تعمیر شدہ مکانات کے لئے گیٹ اور کھڑکیاں بنانا شروع کرسکتے ہیں۔


Share

Add Your Thoughts