اچھی صحت کیلئے غذا کی اہمیت

مصنف: اعجاز عالم | موضوع: صحت و تندرستی


غذا نہ صرف زندہ رہنے کے لیے ضروری ہے بلکہ ہماری صحت و نشونما کا انحصار بھی غذا پر ہوتا ہے۔ہماری روز مرہ کی غذا ہمارے جسم میں بیماریوں کے خلاف قوتِ مدافعت پیدا کرتی ہے۔ اسلئے اچھی قوت بخش غذا آپ کی بہترین صحت کے لیے انتہائی اہمہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں انواع و اقسام کی کھانے پینے کی چیزیں عطا کی ہیں اور ان سب کے فوائد اور اوصاف جداگانہ ہیں۔

آجکل کی جدید سائنسی تحقیقات نے ہمیں غذا کے متعلق بہت سا علم مہیا کیا ہے اور اب یہ ہم پر منحصر ہے کہ اس علم کو استعمال میں لا کر ہم کیسے اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ یاد رکھیے غذا کے مناسب انتخاب میں لاپرواہی برتنے کی بدولت آپ مختلف بیماریوں اور جسمانی عوارض کا شکار ہو سکتے ہیں۔

غذا کے انتخاب میں بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ معاشی و سماجی حالات کی وجہ سے انسان مناسب غذا حاصل نہیں کر سکتا۔ لیکن قدرت ہم پر اتنی مہربان ہے کہ مہنگی غذائوں کے بدلے میں سستی غذا میں اتنی طاقت اور توانائی رکھ دی ہے کہ کم قوتِ خرید والے اپنی جسمانی ضروریات اس سے پوری کر سکیں۔ لہذا غذا کے انتخاب میں اپنے علم و دانائی کو بروئے کار لاتے ہوئے آپ کم قیمت میں بھی صحت مند اور متوازن غذا استعمال کر سکتے ہیں۔

ہمارا جسم ایک مشینری کی مانند ہے اور غذا اسکے لیے ایندھن کا کام کرتی ہے۔ اگر غذا ٹھیک اور مناسب مقدار میں ملتی رہے تو جسم کے تمام اعضاء صحیح کام کرتے رہتے ہیں۔ غیر متوازن غذا، ضرورت سے زیادہ یا کم مقدار میں غذا ملنے کی وجہ سے جسم کے اعضاء رفتہ رفتہ کمزور ہوتے جاتے ہیں جس کے نتیجے میں مختلف بیماریاں حملہ آور ہو کر آپکا بیمار کر دیتی ہیں۔ اس لیے غذا کی اہمیت ہماری زندگی میں بہت ہی زیادہ ہوتی ہے۔

غذا کی اہمیت سے انکار قطعاً ممکن نہیں لیکن یاد رکھیے کہ صرف بہترین غذا ہی اچھی صحت اور امراض سے نجات کا ذریعہ نہیں۔ اس کے لیے آپکو اپنی میں چند حفظانِ صحت کے اصولوں پر بھی عمل کرنا ہو گا۔ غذا سے فائدہ صرف اسی وقت ہی اٹھایا جا سکتا ہے جب وہ صحیح طریقے سے ہضم ہو کر آپکے جسم میں استعمال ہو۔ اس کے لیے مناسب بھوک کا ہونا ضروری ہے جس کے لیے جسمانی محنت و کسرت انتہائی ضروری ہے۔ بغیر ورزش و کسرت کے نہ تو آپکو صحیح معنوں میں بھوک لگے گی اور نہ ہی کھائی ہوئی غذا درست طریقے سے ہضم ہو کر جسم کو فائدہ پہنچائے گی۔

اسی طرح جسم کے لیے مناسب آرام اور پرسکون نیند بھی انتہائی اہم ہے جو کھائی ہوئی غذا کو حراروں میں تندیل کر کے جسم کو توانئی پہنچاتی ہے۔ اس لیے آپ صرف غذا پر توجہ دے کر مکمل صحتمند جسم حاصل نہیں کر سکتے۔

جسم کی صحیح نشونما اور تندرستی کے لیے ہر طرح کی غذا کا مناسب مقدار میں حاصل کرنا ضروری ہے۔ اس طرح کی خوراک کو متوازن خوراک کہتے ہیں۔ خوراک میں کسی ایک چیز کی کمی یا زیادتی سے جسم میں کوئی مہلک مرض یا کمزوری واقع ہو سکتی ہے۔ اسی طرح عمر، جنس اور مزاج کے حساب سے استعمال کی ہوئی غذا فائدہ مند ہوتی ہے۔

ان تمام باتوں کا لبِ لباب یہ ہے کہ غذا کی آپ کی زندگی میں بہت اہمیت ہے اور اس کے لیے آپ کو اس پر بھر پور توجہ دینی چاہیئے تا کہ آپ ایک صحتمند اور اور اچھی خوشگوار زندگی بسر کر سکیں۔

Achi Sehat KE Liye Ghiza Ki Ahemiat

Ghiza na sirf zinda rehne ke liye zaroori hai balke hmari sehat or nashunima ka inhisaar bhi ghiza per hota hai. Hamari roz mara ki ghiza hamari jisam mein bemarion ke khilaf quat-e-mudafeat paida krti hai. Is liye achi quat bakhsh ghiza aap k

Share

You May Also Like

Add Your Thoughts