جوتوں کا انتخاب اور آپ کی شخصیت

مصنف: اعجاز عالم | موضوع: فیشن و اسٹائل

فیشن ایبل انداز اپنانے میں جوتوں کویکسر نظر انداز کرنا غلط ہے۔جوتوں سے آپ کسی شخص کی انداز اور فیشن کے متعلق معلومات کے بارے میں درست اندازہ لگا سکتے ہیں۔آپ نے بہت سے ایسے لوگ دیکھے ہوں گے جو لباس تو بہت اچھا پہنتے ہیں لیکن اپنے جوتوں کے انتخاب کے متعلق لاپرواہی برتتے ہیں۔ان میں سے اکثر کا یہ خیال ہونا ہے کہ پاؤں کی طرف کس نے دیکھنا ہے،سب میں ٹائی اور شرٹ کو ہی دیکھتے رہ جائیں گے۔یہ بالکل غلط طرزِ سوچ ہے۔اصل میں لوگ آپکی مکمل شخصیت کا جائزہ لیں گے۔

اس لیے فیشن کے جدید انداز اپنانے کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنے جوتوں کے انتخاب پرخصوصی توجہ دینا ہوگی۔اگر آپ چائیں جوتوں سے متعلق درجِ ذیل معلومات کو استعمال کر سکتے ہیں۔

٭ جوتوں کے دو رنگ ساری دنیا میں سب سے زیادہ استعمال میں لائے جاتے ہیں یعنی کالا اور براؤن۔براؤن جوتوں کی اہمیت اپنی جگہ ہے لیکن کالے رنگ کے جوتے جدید دنیا میں زیادہ فیشن ایبل مانے جاتے ہیں۔جوتوں کے رنگ کا انتخاب کرنے کے لیے آپ کو اپنے سوٹ پینٹ یا شلوار کا رنگ مدِ نظر رکھنا ہو گا۔کالے رنگ کے جوتے سفید،گرے اور نیلے رنگوں کے ساتھ جچتے ہیں جبکہ براؤن جوتےہلکے براؤن،سبز،اور خاکی رنگ کے ساتھ بہتر خیال کیے جاتے ہیں۔

٭ آپ کے جوتوں کا اوپری حصہ چمکدار اور ملائم سطح کا ہونا چاہیے۔ویسے آج کل مارکیٹ میں کھردرے ٹاپ والے جوتے بھی پسند کیے جاتے ہیں۔

٭ جوتوں کا سول چمڑے کا ہونا چاہیے۔ہوسکے تو ربڑ ہول والے جوتوں سے اجتناب برتیں۔رکھ رکھاؤ والے موقعوں کے لیے تسموں والے جوتے اچھے تصور کیے جاتے ہیں لیکن یاد رہے کہ تسموں کے سوراخ قریب قریب ہوں۔

٭ جہاں دوستوں یاروں کی محفل ہو اور زیادہ رکھ رکھاؤ کی ضرورت نہ ہو تو عام کلپ آن جوتے بھی چل جاتے ہیں لیکن یہاں بھی آپ اپنی انفرادی شخصیت کو قائم رکھیں۔

٭ اگر آپ ایسی جگہ ملازمت کرتے ہیں جہاں آپ کو سوٹ پہنا پڑتا ہو تو اچھی کوالٹی کے دو تین جوڑے خرید لیں جو اچھے چمڑے سے بنے ہوں۔

Share

You May Also Like