Best Quotes in Urdu & Aqwal-e-Zareen

٭ اگر انسان غم اور خوشی کی فکر سے بلند ہو جائے تو آسمان کی بلندی بھی اسکے قدموں کے نیچے آ جائے۔
٭ اگر تم نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا تو یقین کرو زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا۔
٭ دل و دماغ کو خوشیوں کی آماجگاہ بنائو اس طرح ہزاروں نقصانات سے بچو گے اور لمبی عمر پائو گے۔
٭ بعض احمق اس غم میں گھلتے رہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے فلاں کو دولت کیوں دی۔ امام غزالی
٭ تم خوشی چاہتے ہو اور اسے نہیں پاتے یہ جنت میں ہو گی۔ حضرت ابو تراب بخشی
٭ جب تو کوئی غم دیکھے تو استغفار کر، غم خالق کے حکم سے آتا ہے تو اپنے کام میں لگا رہ۔ مولانا رومی
٭ درویش کو چاہیئے کہ نہ خوشی سے خوش ہو اور نہ غمی سے غمناک ہو۔ حضرت نظام الدین اولیا
٭ جو کچھ تمھارے پاس ہے اس پر مطمئن رہ کہ جدوجہد کرو تو شریف ہو ورنہ ذلیل ہو۔ اویس قرنی
٭ زندگی کا ایک مقصد بنا لیجئے پھر اپنی ساری طاقت اس کے حصول پر لگا دیں، آپ کی جدوجہد یقیناً کامیاب ہو گی۔ بقراط
٭ تمام لوگوں کو دیکھا کہ فضیلت کی تمنا ضرور رکھتے ہیں مگر اس کے حاصل کرنے میں کسی جدوجہد کرتے نہیں پایا۔ جالینوس
٭ نہایت سنگدلانہ جھوٹ خاموشی کی زبان سے ادا ہوتے ہیں۔
٭ مومن سب کچھ ہو سکتا ہے مگر جھوٹا اور خائن نہیں ہو سکتا۔
٭ جھوٹ بولنے کا اثر گہرے زخم سا ہے جس کے بھر جانے کے بعد بھی نشان باقی رہتا ہے۔
٭ جاہلوں کا طریقہ یہ ہے کہ جب ان سن کی کوئی دلیل مقابل کے آگے نہیں چل سکتی تو جھگڑا شروع کر دیتے ہیں۔ شیخ سعدی
٭ خبردار کسی بھانڈ سے اپنی تعریف نہ سننا وہ کنگال تجھ سے نفع کا امیدوار ہے۔ اگر تو کسی دن اس کی حاجت براری نہ کرسکا تو تجھ میں سے دو سو عیب نکالے گا۔ شیخ سعدی
٭ طلب علم سے شرم مناسب نہیں کیونکہ جہالت شرم سے بدتر ہے۔ حکیم افلاطون
٭ ہر حرکت کسی مسئلے یا اسکے حل کی طرف بڑھتی ہے۔
٭ ہر حرکت ہمیں کوئی اصلاح دیتی ہے۔
٭ اگر کچھ سیکھنا چاہتے ہو تو ہر وقت متحرک رہو۔
٭ حسن ایک قدرتی قانون مخصوص انسان کے فائدے کے لیے ہے جس سے زیادہ کوئی محسن نہیں۔ افلاطون
٭ ہر روز اپنا منہ آئینہ میں دیکھا کرو، اگر بری صورت ہے تو برا کام نہ کرو، تاکہ دو برائیاں جمع نہ ہوں۔ اگر اچھی صورت ہے تو برا کام کر کے اسے خراب نہ کرو۔ افلاطون
٭ صورت بغیر سیرت کے ایک پھول ہے جس میں کانٹے زیادہ ہوں اور خوشبو بالکل نہ ہو۔ ارسطو
٭ ہر چند کہ دوست صادق میسر آنا مشکل ہے لیکن کم از کم ایک ایسا آدمی ضرور حاصل کرنا چاہئیے جو تیرے جذبات کو سنتا رہے۔ بیکن
٭ جو شخص تمہارے سامنے کڑوی سے کڑوی بات کہہ دے وہی سب سے اچھا دوست ہے۔
٭ حقیقی دوست وہ ہے جو آپ کی طرف اس وقت آتا ہے جب ساری دنیا آپ کو چھوڑ چکی ہوتی ہے۔
٭ جو شخص دشمنوں کے ساتھ صلح کرتا ہے اسے دوستوں کو آزار پہنچانے کا خیال ہے۔ شیخ سعدی
٭ اے عقلمند! ایسے دوست سے ہاتھ دھو لے جو دشمنوں کے ساتھ اٹھتا بیٹھتا ہے۔
٭ جو شخص اپنے سے زیادہ طاقتور کے ساتھ زور آزمائی کرنا چاہتا ہے وہ اپنے تباہ کرنے میں دشمن کی مدد کرتا ہے۔ شیخ سعدی
٭ جو آدمی دعائیں نہیں مانگتا، خدا اس کی دعا قبول نہیں فرماتا۔ خواجہ قطب الدین
٭ دل اداس ہو تو گونچتی شہنائیاں بھی انسان کو متوجہ نہیں کرتیں۔
٭ کانچ کا دل لے کر پتھر کی اس دنیا میں جینا بے حد مشکل ہے۔
٭ خوش مزاجی سے امن و سلامتی حاصل ہوتی ہے اور دوسروں کے دل میں خوش مزاجی جگہ بھی پیدا کرتی ہے۔ ارسطو
٭ گو دل کانچ سے بھی زیادہ نازک سہی مگر اس میں اتنی استقامت پیدا کرو کہ اگر پتھر سے ٹکرائے تو اسے ریزہ ریزہ کر دے۔
Start

Best selected Quotes in Urdu for your inspiration. If you like these quotes in Urdu then please consider sharing them with your friends and family members

Recently Added Urdu Quotes

Share Quotes in Urdu